حیدرآباد۔10۔دسمبر (اعتماد نیوز)صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور نسل پرستی کے خلاف لڑنے والے نلسن منڈیلا کو خراج تحسین پیش کیا۔چنانچہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے صدر مقام جاہنس برگ میں ایف این بی اسٹیڈیم میں منعقدہ دعائیہ اجتماع میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نلسن منڈیلا نے بابائے قوم مہاتما گاندھی
کے مماثل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نلسن منڈیلا جاریہ صدی کے عظیم شخصیت ہیں۔چنانچہ اس پروگرام میں ہندوستان کی طرف سے اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی ‘لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر سشما سواراج ‘سی پی ایم اور بی ایس پی کے قائدین نے شرکت کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اجتماع میں صرف چھ افراد کو خطاب کا موقع ملا جن میں سے امریکی صدر اوباما ‘کے ساتھ صدر جمہوریہ بھی شامل ہیں۔